اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب ، بجلی گیس معاہدوں سے متعلق اہم فیصلے متوقع

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب ، بجلی گیس معاہدوں سے متعلق اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (ریاض تھہیم) وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا  ہے۔ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا ۔ ایل این جی کے 3 پاور پلانٹس کیلئے بجلی,گیس معاہدوں کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں درآمدی یوریا کی قیمتوں پر نظر ثانی کی سمری پیش کی جائے گی ۔ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کیلئے فنڈز جاری کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا ۔پاکستان ریلویز آپٹیک فائبر کیبل رائٹ آف وے پالیسی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ وزارت ہاؤسنگ کیلئے50 کروڑ روپے گرانٹ جاری کرنے کی سمری پیش کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں