ہم فیصلہ میرٹ پر کریں یا اعتماد کا ووٹ لیں گے؟ جسٹس عابد عزیز کا چودھری پرویز الہٰی کے وکیل سے استفسار

ہم فیصلہ میرٹ پر کریں یا اعتماد کا ووٹ لیں گے؟ جسٹس عابد عزیز کا چودھری پرویز الہٰی کے وکیل سے استفسار
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے چودھری پرویز الہٰی کے وکیل کو مخاطب کرتے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم فیصلہ میرٹ پر دیں یا اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے تیار ہیں ؟عدالت نے سماعت کل صبح 9 بجے تک ملتوی کردی۔علی ظفر کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناع میں بھی کل تک توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عاصم حفیظ، جسٹس چوہدری محمد اقبال ،جسٹس مزمل اختر شبیر اور  جسٹس طارق سلیم شیخ  شامل ہیں۔ 

عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ کچھ ممبران پنجاب اسمبلی نے بھی اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیا۔ علی ظفر بتائیے کہ کیا اعتماد کا ووٹ کب لیں گے ۔آپ بتا دیں کہ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کتنا وقت درکار ہوگا۔ بیس اکیس دن کتنا وقت درکار ہے ۔دونوں فریقین مل کر کسی معاملے کے حل پر پہنچ جائیں ۔

چودھری پرویز الہٰی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہی حل کرنا چاہتے ہیں میں میں گورنر پنجاب کی آفر کا جواب تفصیل سے دوں گا۔گورنر پنجاب کا حکم آئین کے خلاف ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں