دنیا نے توقع سے زیادہ امداد دی جس پر حیران بھی ہوں اور خوش بھی: وزیر اعظم شہباز شریف 

دنیا نے توقع سے زیادہ امداد دی جس پر حیران بھی ہوں اور خوش بھی: وزیر اعظم شہباز شریف 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں دنیا نے توقع سے زیادہ امداد دی جس پر حیران بھی ہوں اور خوش بھی ۔ یقین دلاتا ہوں کہ دنیا سے آنے والی تمام امداد کا ایک ایک پیسہ سیلاب متاثرین پر ہی خرچ ہوگا۔ 

اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ساتھ نیوز کانفرنس میں وزیر اعظم نے کہا کہ فرانس نے 340ملین یوروکا اعلان کیا۔ قطر نے 25 ملین ڈالر کا اعلان کیا ۔امریکانے  100ملین ڈا لر کا حصہ ڈالا جس پر ان کے مشکور ہیں ۔ سعودی عرب نے ایک ار ب ڈالر کا اعلان کیا ۔بدقسمتی سے ملک میں تقسیم درتقسیم پید کردی گئی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مل کر کام کریں گے، کوئی شک نہیں، عوام کی ضرورت پوری ہوگی ۔سب سے بڑا ڈونر سعودی عرب ہے ۔ہماری  ٹیم میں تجربہ کار ، با  ہمت اور نوجوان لوگ موجود ہیں ۔ہمیں شفافیت کے ساتھ امداد کو استعمال کرناہوگا۔ جینوا کانفرنس میں تمام  شریک ممالک کی جانب سے امداد پر مشکور ہوں  ۔اب ہم نے اپنی کاوشیں اور توانائی بروئے کار لا کر کام کرنا ہے  ۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ حکومت پر ہماری عوام اور دنیا نے اعتماد کیا ۔جنیوا میں دنیا کو وفاق نہیں تمام صوبوں کی یگانگت کا پیغام دیا گیا ۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بہترین مسودہ تیار کیا گیا۔ میں نے جینوا میں کہا تھا کہ امدادی رقم کی ایک ایک پائی عوام کی خوشحالی اور ترقی پر نچھاور کی جائے گی ۔ امدا د کے حوالے سے ہمیں طے کرناہوگا کہ  کیسے ایک ایک پائی استعمال کرنی ہے ۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مخالفین کے پراپیگنڈے  پر کان دھرے جاتے تو امداد کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا ۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا  مشکور ہوں  ۔احسن اقبال، شیری رحمان، ایاز صادق، حنا ربانی کھر اور مریم اورنگزیب کاوشوں پر داد کے مستحق ہیں ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی اداروں کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ رقوم کا اعلان  قوم کی عزت، توقیر اور اعتماد کا اظہار ہے جو پاکستان  پر کیا گیا ۔ مخالفین نے ہمارے خلاف پراپیگنڈ ہ کیا ۔سعودی عرب، سویڈن، برطانیہ، امریکابھی امداد دینے والے ممالک میں شامل ہیں ۔

مصنف کے بارے میں