عوام کیلئے اچھی خبر، بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی

عوام کیلئے اچھی خبر، بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی

اسلام آباد:(ریاض تھہیم)  نیپرانے  کراچی کے صارفین کیلئے  بجلی  کے فی یونٹ میں 7 روپے 43 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے ۔

 نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، نوٹیفکیشن  کے مطابق کے  الیکٹرک کیلئے بجلی نومبر کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے ، قیمتوں میں کمی کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہوگا . 


 نوٹیفکیشن  کے مطابق لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک استعمال کرنے والے  گھریلو صارفین  اورزرعی صارفین  پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا ۔

واضح رہے کہ اتھارٹی نے 27 دسمبر کو کے الیکٹرک کی ایف سی اے کی درخواست پر عوامی سماعت کی تھی ۔