پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، پی ٹی آئی اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، پی ٹی آئی اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

لاہور: (شیراز احمد شیرازی) پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ، پی ٹی آئی اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ۔

پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم کے ذریعے حل ہوں ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے پر قائل کیا جا رہا ہے ۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیکر اسمبلی تحلیل کردیں ۔

دوسری جانب پرویز الٰہی ابھی تک اعتماد کا ووٹ لینے پر راضی نہیں ۔ پی ٹی آئی کی قیادت بھی اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر تقسیم ہے ۔ پی ٹی آئی استعفوں کے ساتھ دیگر آپشنز پر غور کر رہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں