اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی یوریا کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی یوریا کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (ریاض تھہیم) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے درآمدی یوریا کا 50 کلو کا بیگ 190 روپے مہنگا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں درآمدی یوریا کی قیمت میں اضافے اور پاور پلانٹس کیلئے ایل این جی خریدنے کی شرائط میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ 
ای سی سی نے درآمدی یوریا کا 50 کلو کا بیگ 190 روپے مہنگا کرنے کی منظوری دی اور یوں درآمدی یوریا کا 50 کلو کا بیگ 2 ہزار 140 روپے کا کر دیا گیا ہے۔ 
ای سی سی نے پاور پلانٹس کیلئے ایل این جی خریدنے کی شرائط میں نرمی کی منظوری بھی دی اور کم از کم 66 فیصد ایل این جی لازمی خریدنے کی شرط ختم کر دی جس کے بعد اب ایل این جی پاور پلانٹس کیلئے کم از کم 33 فیصد ایل این جی کی خریداری لازمی ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں