"بطور سربراہ تفتیش کے تمام پہلوﺅں کی ذمہ داری میں اپنے سر لیتا ہوں" ،واجد ضیاء

اسلام آباد:پانا ما لیکس کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءنے کہاہے کہ جے آئی ٹی کا سربراہ نامزد ہونا میرے باعث عزت وفخر ہے ۔  پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ نے اپنے الوداعی پیغام میں کہا کہ جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے ،جے آئی ٹی کا سربراہ نامزد ہونا میرے لئے باعث عزت وفخر ہے، اعتماد کرنے اور جے آئی ٹی کا سربراہ بنانے پر سپریم کورٹ کا مشکور ہوں،محسوس کرتا ہوں کہ ہم سچ تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ان کاکہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے ممبران کی غیرمعمولی صلاحیتیوں کے بغیر ہدف کا حصول ممکن نہیں تھا ،جے آئی ٹی کے ممبران نے انتہائی عزم اور غیرجانبداری سے اپنا کام مکمل کیا، بطور سربراہ تفتیش کے تمام پہلوﺅں کی ذمہ داری میں اپنے سر لیتا ہوں،ساتھ دینے پر جے آئی ٹی ممبران اور تمام سٹاف کا مشکور ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔