نواز شریف اور شہباز شریف مستعفیٰ ہوں، تحریک انصاف کا مطالبہ

نواز شریف اور شہباز شریف مستعفیٰ ہوں، تحریک انصاف کا مطالبہ

لاہور: تحریک انصاف نے شریف خاندان کی جانب سے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں منی ٹریل میں ناکامی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے اپنی قرارداد میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی میں نواز شریف لندن فلیٹس سے متعلق منی ٹریل ثابت کرنے میں ناکام رہے جبکہ شہباز شریف نے بطور ڈائریکٹر حدیبیہ پیپر ملز میں منی لانڈرنگ کر کے رقم لندن بھجوائی جس پر ایوان وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہے جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں۔

محمد شعیب صدیقی نے بھی وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی۔ قرار داد کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں نواز شریف اور اس کی فیملی، کرپشن، جھوٹ اور بد دیانتی میں ملوث پائی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے کے اہل نہیں رہے اور فوری استعفیٰ دیں۔

یاد رہے گزشتہ روز پاناما جے آئی ٹی نے 60 دن کی تحقیقات کے بعد سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کروائی تھی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں