وزیر اعظم نواز شریف کو ہٹانے سے ترقی کا سفر رکے گا، بلوم برگ

 وزیر اعظم نواز شریف کو ہٹانے سے ترقی کا سفر رکے گا، بلوم برگ

واشنگٹن:امریکی نشریاتی ادارہ بلوم برگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے سے اقتصادی ترقی کے سفرمیں رکاوٹ پیدا ہوگی۔وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی حتمی رپورٹ پر امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کا مزید کہنا ہے کہ عام انتخابات سے چند ماہ قبل یہ صورتحال ملک کے سیاسی بحران میں مزید سنگینی پیدا کرے گی۔

بلوم برگ لکھتا ہے کہ تحقیقات کاروں کی فائنڈنگ ملک کے سیاسی بحران میں شدت لائے گی، اگر عدالت نے ان الزامات کو قبول کرلیا تو وزیر اعظم آئین کے تحت مستعفی ہوسکتے ہیں یا انہیں اقتدارسے ہٹایا جاسکتا ہے۔بلوم برگ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اس انکوائری کے بعد مقدمے کی سماعت کا سامنا کر سکتے ہیں، عام انتخابات سے چند ماہ قبل یہ صورت حال ملک کے سیاسی بحران میں مزید سنگینی پیدا کرے گی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم کو اقتدار سے ہٹانے سے اقتصادی ترقی کے سفرمیں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے جو ایک عشرے سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔