ملک کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کی اٹکھیلیاں،مون سون نے رنگ جما لیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کی اٹکھیلیاں،مون سون نے رنگ جما لیا

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد،راولپنڈی اور کراچی سمیت کئی شہروں میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے،جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کی نوید سنا دی.

تفصیلات کے مطابق مون سون نے رنگ جمایاتو کئی شہروں میں موسم سہانا ہو گیا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادلوں سے برستے موتی اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کا مزاج بدل دیا۔
کراچی میں بھی بادلوں نے ڈیرے  ڈال لئے۔شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوند ا باندی سے گرمی کازور ٹوٹ گیا۔نصیر آباد،ٹھٹھ مکلی اور دیگر علاقوںمیں بھی بادل برستے رہے ۔ موسم کی خبر دینے والوں نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ،ملتان،ڈی جی خان،  ژوب، خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں