سعودی عرب کاعراقی حکومت پرقطر سے تعلقات ختم کرنے کیلئے دباؤ

سعودی عرب کاعراقی حکومت پرقطر سے تعلقات ختم کرنے کیلئے دباؤ

بغداد:سعودی عرب عراق پر قطر کے بائیکاٹ کے لیے دباو ڈال رہا ہے۔ داعش کے ہاتھوں تباہ ہونے والے شہروں کی تعمیر نو میں سعودی عرب عراقی حکومت کی مدد کر رہا ہے اور بدلے میں قطر کا بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہا ہے۔

خلیجی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب عراق پر قطر کا بائیکاٹ کرنے کے لیے دباو ڈال رہا ہے،سعودی عرب داعش کے ہاتھوں تباہ شدہ شہروں کی تعمیر نو میں عراقی حکومت کی مدد کر رہا ہے اور بدلے میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی پر زور دے رہا ہے کہ وہ بھی قطر کے بائیکاٹ میں شامل ہو۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے عراقی وزیرا عظم کو دورے کی دعوت بھی دی ہے، جسے عراقی وزیر اعظم نے قبول کر لیا ہے تاہم عراقی حکام خلیجی بحران میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔