بینظیر قتل کیس کے تمام ملزمان کے بیانات ریکارڈ کر لیئے گئے

بینظیر قتل کیس کے تمام ملزمان کے بیانات ریکارڈ کر لیئے گئے

راولپنڈی:سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان نے اپنی صفائی کے بیانات پیر کو ریکارڈ کرا دیے۔گزشتہ روز بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان ڈی آئی جی سعود عزیز،ایس پی خرم شہزاد،اعتزاز شاہ،شیر زمان، رفاقت، حسنین اور عبدالرشید نے اپنی صفائی کے بیانات پیر کو ریکارڈکرا دیے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے مقدمے کی سماعت موسم گرما کی چھٹیوں کے باعث21 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سے مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے فریقین کو آئندہ تاریخ سے حتمی بحث شروع کرنے کے احکام بھی دیے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔