سکواش سیریز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا

سکواش سیریز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا

اسلام آباد: پاکستان کے ساتھ سکواش سیریز کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوںکی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔غیر ملکی کھلاڑی سکواش سیریز کیلئے پاکستان آنا شروع ہوگئے۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر سلطان کے مطابق پاکستان اور ورلڈ5کھلاڑیوں کے درمیان سیریز12سے13جولائی تک مصحف علی سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں ہانگ کانگ، مصر، فرانس، امریکا اور انگلینڈ کے کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سیریز میں شرکت کیلئے غیر ملکی عالمی کھلاڑیوںکی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اسی طرح پاکستان اور مصری کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز15اور16جولائی کو اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سکواش کے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان سکواش فیڈریشن سرینا ہوٹلز کے اشتراک سی2انٹرنیشنل سیریز مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس کے کامیاب انعقاد کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیکیورٹی نمائندہ بھی اس موقع پر موجود ہوگا وہ یہاں پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اس کے بعد امید ہے کہ پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بھی جلد بحال ہوںگے۔

مصنف کے بارے میں