شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے، بابر اعوان

شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے، بابر اعوان

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف خود ایک آف شور کمپنی کے ہیڈ ہیں جبکہ پاکستان کی وزارت خزانہ پر ایسا شخص بیٹھا ہے جس نے 2 جرائم کیے۔ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کرنے والا وزارت خزانہ کے عہدے پر نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جس دن آشیانہ اسکیم، اسلام آباد میٹرو بس، اورنج لائن کا کیس کھلا سب سامنے آ جائے گا۔ بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا عمل درآمد بنچ اب نئے دلائل سنے گا اور جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر دس سے گاڈ فادر نکلے گا۔

بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہےکہ پورے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نواز شریف کے خلاف فوری ریفرنس بھیجیں اور تمام افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ انہوں نے 2 جرائم کیے اور انہیں فوری طور پر گرفتار کر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد کرپشن کی جرات کوئی نہیں کرے گا اب ملک میں کرپشن کے تمام دروازے بند ہو گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں