ڈینئیل کریگ نے جیمز بانڈ کے کردار کیلئے حامی بھر لی

ڈینئیل کریگ نے جیمز بانڈ کے کردار کیلئے حامی بھر لی

لاس اینجلس: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرڈیوسر باربرا بروکلی نے مشہور انگلش اداکار ڈینئیل کریگ کو ایک مرتبہ پھر جیمز بانڈ کے کردار کیلئے راضی کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈینئیل کریگ اس سے قبل پانچ مرتبہ جیمز بانڈ کے کردار میں نظر آ چکے ہیں ۔ انہوں نے اس کردار کو ایک نئی جہت بخشی اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ تاہم 2015 میں فلم سپیکٹر کی ریلیز کے بعد وہ اس کردار سے کچھ خائف نظر آئے۔

ان دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں اب کبھی جیمز بانڈ کا کردار ادا نہیں کرونگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا نئی جیمز بانڈ فلم میں ڈینئیل کریگ کے ہمراہ ایدریس البا، جیمز نارٹن، ایڈن ٹرنر اور ٹام ہارڈی کا نام لیا جا رہا ہے۔

فلم سکائی فال کا تھیم سانگ گانے والی انگلش گلوکارہ ایڈل دوبارہ اس فلم میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلیان اینڈرسن کا نام بھی بانڈ گرلز کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں