دنیا کے سب سے عمر رسیدہ دریائی گھوڑے کی فلپائن میں موت ہوگئی

دنیا کے سب سے عمر رسیدہ دریائی گھوڑے کی فلپائن میں موت ہوگئی

منیلا:فلپائن میں برتھا نامی دریائی گھوڑے کی 65 سال کی عمر میں موت ہو گئی ہے۔ اسے انسانی قید میں رہنے والا دنیا کا سب سے زیادہ عمر رسیدہ دریائی گھوڑا تصور کیا جاتا تھا۔برطانوی ٹی وی کے مطابق یہ مادہ دریائی گھوڑا سات سال کی عمر سے منیلا کے چڑیا گھر میں اس وقت آئی تھی جب یہ چڑیا گھر سنہ 1959 میں قائم کیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی چڑیا گھر کے عملے کا کہنا تھا کہ یہ وہاں سب سے زیادہ عرصے تک رہنے والی جانور تھی۔آزادانہ طور پر اس کی عمر کی تصدیق نہیں کی جا سکتی کیونکہ چڑیا گھر کے پاس اس کی پیدائش کے متعلق کاغذات نہیں ہیں۔چڑیا گھر کے ڈائریکٹر جیمز ڈیکیوز نے بتایاکہ برتھا یہاں آنے والے ابتدائی جانوروں میں سے تھی۔چڑیا گھر کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ گھاس، پھل اور بریڈ شوق سے کھاتی تھی۔

اب اس چڑیا گھر کا سب سے معمر جانور مالی نامی ہاتھی ہے جس کی عمر 43 سال ہے۔رواں سال کی ابتدا میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں نے ایک اپیل جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مالی کو تھائی لینڈ کی جنگلی جانوروں کی پناہ گاہ میں منتقل کر دیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں