نواز شریف کا ایجنڈا فوج اور عدلیہ سے لڑائی ہے: شیخ رشید

نواز شریف کا ایجنڈا فوج اور عدلیہ سے لڑائی ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میں ایک کو روتا تھا لیکن یہاں تو بیگم کلثوم کے علاوہ پورا خاندان چور نکلا ہے۔ اب نواز شریف کے نااہل ہونے میں کوئی گنجائش نہیں کیونکہ نواز شریف کی اپنی آف شور کمپنی بھی نکل آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم نواز شریف پہلے 2 پرچوں میں فیل تھے لیکن اب تینوں میں فیل ہوں گے اور مسلم لیگ ن کا تابوت ثبوتوں کے ساتھ نکل آیا ہے۔ کہتے ہیں میری درخواست 62، 63 سے متعلق تھی اور میرا ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نواز شریف کا صرف ایجنڈا یہ ہے کہ اس نے فوج اور عدلیہ سے لڑائی کرنی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا نواز شریف اخلاقی، سیاسی اور اصولی طور پر مستعفی ہو جائیں اگر انہوں نے قانون کے آگے سرنگوں نہ کیا تو وہ جیل جائیں گے۔

اپنی گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا میں نے قانون کی جیت اور ا ن کے جنازے کی بات کی تھی سب سچ ہو گئی جبکہ نوازشریف نے اپنی بیٹی کا سیاسی مستقبل بھی تباہ کر دیا کیونکہ مریم نواز پر الزامات بھی ثابت ہو چکے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا نواز شریف کی جرح کے لیے پیر کو عدالت میں درخواست دائر کروں گا اور سپریم کورٹ سے استدعا کروں گا کہ نیب کی تین رکنی کمیٹی بنائی جائے۔ شیخ رشید نے کہا پاکستان کو بچانا ہے تو گیم از اوور جبکہ نیب ریفرنس سے پہلے نواز شریف سے استعفیٰ لیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں