مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پرحملے کے دوران یاتریوں کی بس زد میں آگئی ،7ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پرحملے کے دوران یاتریوں کی بس زد میں آگئی ،7ہلاک

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پرحملے کے دوران یاتریوں بس زد میں آگئی ،7ہلاک ، ڈیڑھ درجن زخمی،چر کی حالت نازک سرینگر جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل بھارتی فوسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، اننت ناگ میں عسکریت پسندوں اور بھارتی فورسز کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں سات افراد ہلا ک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت نازک قرار دی گئی ۔اس سلسلے میں پولیس ترجمان کی طرف سے بتایا گیا کہ عسکریت پسندوں نے بوٹنگو کے مقام پر پولیس بی پی بنکر پر حملہ کیا ۔

پولیس نے بھی جوابی کاروائی کے طور پر گولیاں چلائیں تاہم اس دوران کسی کے ہلاک یازخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔پولیس ترجمان کے مطابق اس کے فورابعد عسکریت پسندوں نے کھنہ بل میں ایک پولیس ناکہ پارٹی پر حملہ کیا ۔پولیس نے بھی جوابی کاروائی کی پولیس ترجمان کے مطابق اسی وقت ایک ٹورسٹ بس جو وہاں سے گذررہی تھی اس کی زد میں آگئی جس سے اس میں سوار اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے جن میں سیچھ لقمہ اجل بن گئے۔زخمیوں کو فوجی ہسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں چار کی حالت نازک بتائی گئی ۔

ادھر خبر رساں ایجنسیوں نے اس بارے میں جو تفصیلات فراہم کردیں ان کے مطابق بوٹینگو اننت ناگ میں عسکریت پسندوں نے فوجی کانوائی پر حملہ کیا۔اس دوران یاتریوں کو لے جا رہی گاڑی بھی زد میں آئی جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب یاتری زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں 7یاتریوں کی موت واقع ہوئی جبکہ چار کی حالت اسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حملے میں کئی فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

سی آر پی ایف کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ بوٹینگو اننت ناگ علاقہ کی طرف 2سی آر پی ایف بٹالین کو روانہ کیا گیا ہے۔ آئی جی کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ بوٹینگو اننت ناگ میں عسکریت پسندوں نے فوجی کانوائی کو نشانہ بنایا تاہم اس دوران گاڑی میں سوار یاتری نشانہ بنے جس کے نتیجے میں سات یاتریوں کی موت واقع ہوئی ۔

مصنف کے بارے میں