جنرل قمر باجوہ سے ملائیشیا کے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

جنرل قمر باجوہ سے ملائیشیا کے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملائیشیا کے آرمی چیف جنرل داتوسری نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک میں دفاعی تعاون، تربیتی معاونت بڑھانے  پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل داتوسری نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس سے پہلے جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ جنرل داتوسری نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں