روزانہ ایک نارنجی ڈیمنشیا سے بچاؤ کےلئے مفید

روزانہ ایک نارنجی ڈیمنشیا سے بچاؤ کےلئے مفید

ٹوکیو: ڈیمنشیا بہت سے دماغی عارضوں کا مجموعہ ہے جس میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور یادداشت تیزی سے متاثر ہوتی ہے۔

ایک نئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ ایک نارنجی کھانے سے ڈیمنشیا کے حملے کا خطرہ 25 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ کینو، انگور، یا سبز لیموں کھانے سے بھی یکساں فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ان سب میں دماغ کی حفاظت کرنے والا مرکب موجود ہوتا ہے۔

جاپان کی ٹوہوکو یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ نارنجی کھانے سے ڈیمنشیا اور الزائمر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے کیونکہ ان پھلوں میں مرکب ٴنوبیلیٹنٴ پایا جاتا ہے جو یادداشت کی کمی کو کم کرکے اسے دوبارہ بہتر بنانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

حال ہی میں برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں بھی اسی سے وابستہ ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ اس میں بوڑھے اور درمیانی عمر کے 13 ہزار افراد کا کئی برس تک جائزہ لیا گیا ہے۔

ان میں سے جن افراد نے انگور، نارنجی اور لیموں وغیرہ کا روزانہ استعمال کیا ان میں ڈیمنشیا اور دیگر ذہنی بیماریوں کا خطرہ 23 فیصد تک کم نوٹ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں