ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی

ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دہشتگرد جنگجو تنظیم داعش نے تنظیم کے بانی ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل روسی لڑاکا طیاروں نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کو شام کے شہر رقہ میں نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ان کی ہلاکت سے متعلق بہت سےبین الاقوامی میڈیا ذرائع سے متضاد اطلاعات آرہی تھیں۔
تاہم اب روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی باقاعدہ تصدیق کردی ہے کہ روسی فضائی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے ابوبکر البغدادی کو انکے ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا ہے جس کے بعد نئے امیر کے نام پر مشاورت کی جارہی ہے۔
دوسری طرف عراق میں داعش کا مضبوط گڑھ سمجھا جانے والا شہر موصل بھی داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے جہاں عراقی فورسز نے گھمسان کی لڑائی کے بعد جنگجو تنظیم کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا ہے۔ جبکہ عراقی وزیراعظم  موصل جا کر باقاعدہ طور پر فتح کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ 2014میں داعش نے شام اور عراق کے بڑے رقبے پر قبضہ کرنے کے بعد اپنی خلافت کا علان کیاتھا۔