جے آئی ٹی ٹیم کو خراج تحسین، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 جے آئی ٹی ٹیم کو خراج تحسین، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جے آئی ٹی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔  متن کے مطابق حکومتی دھمکیوں، شدید دباؤ اور اداروں کے عدم تعاون کے باوجود تفتیش کے عمل کو احسن طریقے سے سرانجام دیا، یہ ایوان امید کرتا ہے کہ ریاست کے تمام ادارے ملک سے کرپشن، ٹیکس چوری اور دیگر بدعنوانیوں کو ختم کرنے کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔

جے آئی ٹی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع  کرادی گئی ہے۔قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔قرارداد کے متن  کے مطابق حکومتی دھمکیوں، شدید دباؤ اور اداروں کے عدم تعاون کے باوجود تفتیش کے عمل کو احسن طریقے سے سرانجام دیا.جس طریقے سے انھوں نے دباؤ کو خاطر میں نہ لائے یہ ایوان انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہے.جے آئی ٹی کے کردار اور روئیے سے ملک کے اداروں کا وقار بحال ہوا ہے،یہ ایوان امید کرتا ہے کہ ریاست کے تمام ادارے ملک سے کرپشن، ٹیکس چوری اور دیگر بدعنوانیوں کو ختم کرنے کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔

مصنف کے بارے میں