جے آئی ٹی پر وزیراعظم اور ان کا خاندان سرخرو ہوگا،سائرہ افضل تارڑ

جے آئی ٹی پر وزیراعظم اور ان کا خاندان سرخرو ہوگا،سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ،ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر وزیراعظم اور ان کا خاندان سرخرو ہوگا۔ایک مخصوص ٹولہ وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے خلاف سازش میں مصروف ہے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت لکھی گئی ایک ماں اور باپ کے لیے نہایت ہی دردمندانہ صورتحال تھی جب بیٹی کو ملزم بنا کر پیش کیاگیا۔ حکومت پاکستان خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں لندن میں ہونے والی اعلیٰ سطحی کانفرنس2017ء میں فیملی پلاننگ 2020ء کے لئے اپنے 5عزائم کا اعادہ کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کے تمام شہریوں کو معیاری فیملی پلاننگ کی معلومات اور سروسز تک رسائی ہو، تا کہ مانع حمل اشیاء کے استعمال کی شرح 50فیصد تک ہو جائے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سمٹ میں شرکت کرنے والے تمام صوبائی وزیر ان اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے اپنے متعلقہ صوبہ کے فیملی پلاننگ کے اہداف کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کا وعدہ بھی کریں گے ۔سائرہ افضل تارڑ نے حکومت پاکستان کے پانچ عزائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عزم نمبر ایک کے تحت مانع حمل استعمال کی شرح 2020ء تک 50فیصد کی جائے گی جس کے لئے عوام اور صحت کے نجی شعبوں کو خاندانی منصوبہ بندی میں شامل کیا جائے گا اور 2030ء تک پائیدار ترقی کا ہدف% 3.7پوراکرنے کے لئے خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کو یکساں کور کیا جائے گا ۔

مصنف کے بارے میں