انیل کمبلے کے بعد روی شاستری بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

انیل کمبلے کے بعد روی شاستری بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

نئی دہلی:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران  بھارتی ٹیم کے کپتان اور کوچ میں تنازعات شدت اختیار کر گئے تھے جس کے باعث ہیڈ کوچ انیل کمبلے نے ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔بھارتی کرکٹ بورڈ  نےاس خالی سیٹ کو روی شاستری کے نام سے پر کر دیا ۔انڈین میڈیا کے مطابق  بھارتی کرکٹ بورڈ نے روی شاستری کو  بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ 


دلچسپ امر یہ ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے دوران ہی ہیڈ کوچ کی اسامی کیلئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس پر 10 افراد نے بورڈ سے رجوع کیا تھا جن میں سے 5 کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے ۔ شارٹ لسٹ کیے گئے نام یہ ہیں ، رچرڈ پائیبس، لال چند راجپوت، ٹام موڈی، وریندر سہواگ اور روی شاستری شامل تھے ۔کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے ان سے انٹریو لیے اور   بہت غورو خوض کے بعد روی شاستری کو ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں