کراچی: رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کیلئے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال

کراچی: رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کیلئے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے لئے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔  کراچی میں رینجرز اختیارات 14جولائی کو ختم ہورہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز اختیارات ختم ہونے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے سمری میں رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات میں مزید نوے روز کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے ، جس میں دہشت گردی ایکٹ کی شق چار کے ایکٹ انیس سو ستانوے کے تحت اختیارات دیئے جانے اور پندرہ جولائی سے بارہ اکتوبر تک خصوصی اختیارات دیئے جانے کا کہا گیاہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد رینجرز کو مزید نوے روز کیلئے اختیارات دیئے جائیں گے۔

نیوویب ڈیسک< News Source