عمران خان نے نواز شریف، شہباز ،اسحاق ڈار ، ایاز صادق اورسعید احمد سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

عمران خان نے نواز شریف، شہباز ،اسحاق ڈار ، ایاز صادق اورسعید احمد سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزجےآئی ٹی رپورٹ جلدی جلدی میں دیکھی آج تفصیل سے جائزہ لیا .نوازشریف کانہیں بلکہ شہبازشریف ،اسحاق ڈار ، ایاز صادق اور نیشنل بینک کے صدر  سعید احمد کا فوری استعفا مانگتے ہیں۔شہباز شریف بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں  . عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار نواز شریف کا فرنٹ مین ہے جو پیسہ باہر بھیجتا رہا ۔قطری خط کا ہر شخص مذاق کر رہا تھا اور اب تصدیق ہو گئی کہ قطری خط صرف فراڈ تھا۔وزیرخزانہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کر چکا ہے کو وزیراعظم کیلئے منی لانڈرنگ کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی کےمحکمہ انصاف نےکہاہےگلف اسٹیل میں پیسہ ہی نہیں تھا.دبئی کی حکومت نے بتادیا کہ نوازشریف کمپنی سے تنخواہ لیتےہیں   تصدیق شدہ کاپی مل چکی کہ مریم نواز بینی فیشل آنر ہیں.انہوں نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا.یہ کہتے رہے کہ مریم نواز بینی فیشل آنر نہیں اور اب جے آئی ٹی نے ثابت کر دیا کہ مریم نواز کمپنیز کی  آنر ہیں  .عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے باپ کو بھی پھنسا دیا ہے ۔یہ پورے کا پورا خاندان ملک کو لوٹنے میں مصروف ہے ۔ان لوگوں نے تمام اداروں کو تباہ کیا اور جب ادارے انہیں بچانےکیلیےرکاوٹ ڈالتے ہیں تو یہ کہتے ہیں ٹھیک ہے.

عمران خان نے کہا کہ ایس ای سی پی کے ظفر حجازی نے دستاویزات میں ریکارڈ ٹیمپر نگ کی.انہوں نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا اور ایس ای سی پی کا غلط استعمال کیا.انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے پیسے پر چلنے والا آئی بی مجرموں کو بچا رہا تھا .تمام حکومتی اداروں نے سپریم کورٹ میں آکرہاتھ کھڑے کردیے تھے.بے ضمیر لوگ کہتے ہیں ہم رپورٹ نہیں مانتے .بجائے چوروں کو پکڑنے کے یہ مجرم کو بچارہے ہیں،انہیں شرم نہیں آتی کہ رپورٹ آگئی ہے انہیں تو منہ نہیں دکھانا چاہیے. حسین نواز اور مریم نواز کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ بھی جھوٹ نکلی،صرف استعفا کافی نہیں ہے ان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے.انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کس منہ سےٹی وی پرجارہےہیں،تصدیق شدہ رپورٹ توپڑھیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری<a href="https://play.google.com/store/apps/details?id=com.publishrr.neotv&hl=en"> ایپ ڈاؤن لوڈ کریں