امریکہ کا روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ

امریکہ کا روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ

نیو یارک: امریکہ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل، جنسی زیادتی اور ٹارچر کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے اقوام متحدہ کےفیکٹ فائنڈنگ مشن کو میانمار جانے کی اجازت کا مطالبہ بھی کیا  تاہم میانمار حکومت نے یواین ایچ آرسی کی تحقیقاتی کمیٹی کو اجازت دینے سے انکار کر دیا۔نکی ہیلی نے کہا کہ عالمی برادری میانمار میں ہونے والے مظالم کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔

دوسری طرف ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے گھروں کو جلانے میں میانمر کی حکومت اور فوج ملوث ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سے موصول تصاویر اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ اکتوبر2015 سے اب تک صوبہ راخین میں کم سے کم 15 سو گھروں کو منہدم کیا چکا ہے۔
عالمی ادارے کے مطابق یہ بات کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے کہ مسلح افراد  نےمسلمانوں کے 3 سو گھروں کو ایک ماہ کے عرصے میں جلا کر راکھ کر دیا اور فوج محض تماشا دیکھتی رہی۔ 

مصنف کے بارے میں