وزیراعظم کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ، استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ، استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی نیو نیوز سامنے لے آیا ۔جے آئی ٹی کی رپورٹ پر وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی میدان میں بھرپور مقابلہ کریں گے.عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔ 

اجلاس  میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا ۔وزیراعظم نواز شرریف کو قانونی ماہرین نے رائے دی کہ جے آئی ٹی کسی کے ہاتھوں میں استعمال ہوئی.قانونی مشیران نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں قانونی سقم موجود ہیں جبکہ لیگی اراکین نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی سفارشات متعصبانہ ہیں.

یاد رہے کہ کل پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جس میں انہوں نے وزیراعظم نوازشریف ،حسن نواز ،حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی ۔تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ مدعاعلیہان کی ظاہرکردہ دولت اور ذرائع آمدن میں واضح فرق ہے،معلوم ذرائع آمدن اور ان کے رہن سہن میں تضاد کی نشاندہی ہو ئی ہے اور اس بنا پر وزیراعظم نوازشریف ،مریم ، حسن نواز اور حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کیا جائے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں