جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی، 25 اشتہاری ملزمان سمیت 39 افراد گرفتار

جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی، 25 اشتہاری ملزمان سمیت 39 افراد گرفتار

ملتان: ملتان پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 25  اشتہاری مجرمان سمیت 39 جرائم پیشہ افراد کو   گرفتار کر لیا ہے.


پولیس ذرائع کے مطابق ملتان پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 25 اشتہاری مجرمان سمیت7منشیات فروشوں جبکہ 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان اور 07پتنگ فروشوں سمیت کل 39 افراد کو گرفتار کر لیا ہے. گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں سے 78.5 لیٹر شراب اور 115 گرام چرس برآمد کی ہے۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والے 02 ملزمان سے دو تیس بور پستول اور 07 گولیاں برآمد ہوئی ہیں . کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے 5 پتنگ فروشوں سے 1430 پتنگیں اور 17 گوٹے کیمیکل والی ڈور برآمد   کی گئی ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source