ٹلرسن قطر تنازعے کے حل کے لیےبدھ کو سعودی عرب سے مذاکرات کریں گے

ٹلرسن قطر تنازعے کے حل کے لیےبدھ کو سعودی عرب سے مذاکرات کریں گے

دوحا:  امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن قطر اور عرب ریاستوں کے درمیان جاری سیاسی بحران ختم کرانے کے لیے خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں۔ ٹلرسن نے اپنے دورے کا آغاز پیر کے روز کویت سے کیا تھا، جہاں انہوں نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح سے قطر تنازعے پر بات چیت کی۔

گزشتہ روز قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات میں انہوں نے بحران کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے۔ ٹلرسن تنازعے کے حل کے لیے آج 12 جولائی کو سعودی عرب سے مذاکرات کریں گے۔

واضح رہے کہ 5 جون کو سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس خلیجی ریاست کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے تھے جبکہ قطر ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں