ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کرنے کاعندیہ دیدیا

ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کرنے کاعندیہ دیدیا

تہران:  ایران امریکا کے ساتھ اْس جوہری معاہدے پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس پر اْس نے سن 2015ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ دستخط کیے تھے۔

یہ بات ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ روز منگل کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی۔ عراقچی نے مزید کہا کہ ملک کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف 17 جولائی کو نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں شرکت کریں گے اور پلان کے مطابق جوہری معاہدے پر بات چیت بھی وہیں ہو گی۔

ایران کا موقف ہے کہ طے شدہ جوہری ڈیل پر از سرِ نو بات چیت نہیں ہو سکتی۔

مصنف کے بارے میں