یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر امریکا سے دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں،جرمن چانسلر

یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر امریکا سے دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں،جرمن چانسلر

برلن:  جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے پر امریکا سے دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق باویریا میں کاروباری افراد کے ایک وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں چانسلر میرکل نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ٹرانس اٹلانٹک معاہدے پر مذاکرات کے آغاز کا عندیہ دیا ہے۔

گزشتہ ماہ برلن کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سیکریٹری تجارت ولبر روز نے کہا تھا کہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ ہونا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں