روس نے تیس امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا

روس نے تیس امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا

ماسکو: روس نے دوہزار سولہ میں امریکہ سے اپنے پینتیس سفارتکاروں کے اخراج کے جواب میں امریکہ کے تیس سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے واشنگٹن اور نیویارک میں روس کے نمائندہ دفاتر کو بند کرنے کے مسئلے پر پیدا ہونے والے سفارتی اختلافات کو امریکی حکومت کی جانب سے حل نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے گذشتہ سال کے آخری مہینوں میں اٹھائے جانے والے امریکی اقدامات کے جواب میں تیس امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔

روس نے ہیمبرگ میں پیوٹن و ٹرمپ کی ملاقات کے صرف تین دن بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔

مصنف کے بارے میں