فرانس، بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

فرانس، بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: فرانس کا مقابلہ فائنل میں انگلینڈ اور کروشیا میں سے جیتنے والی ٹیم سے 15 جولائی کو ہو گا۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ رائٹرز

سینٹ پیٹرز برگ: فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جہاں سیمی فائنل میں بڑی بڑی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہیں۔

سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو 0-1 سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں: رونالڈو نے 9 سال بعد ریال میڈرڈ کو چھوڑ دیا

سیمی فائنل کا دلچسپ مقابلہ کھیل کے ابتداء سے ہی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کرتی رہیں لیکن پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔

کھیل کے 51 ویں منٹ میں فرانس کے سیموئل نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو کے کھیل کے اختتام پر برقرار رہی جب کہ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے 5 کھلاڑیوں کو ریفری نے یلو کارڈ دکھائے۔

فرانس کا مقابلہ فائنل میں کل انگلینڈ اور کروشیا میں سے جیتنے والی ٹیم سے 15 جولائی کو ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں