خوشاب، سنگدل خاتون نے شوہر اور 4 بچوں کو قتل کر دیا

خوشاب، سنگدل خاتون نے شوہر اور 4 بچوں کو قتل کر دیا
کیپشن: ملزمہ نے واردات کے بعد خود ہی تھانہ سٹی میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

خوشاب: صوبہ پنجاب کے شہر خوشاب میں ایک سنگدل خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ خوشاب کے علاقے جوہر آباد میں پیش آیا جہاں خاتون نے اپنے شوہر، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے واردات کے بعد خود ہی تھانہ سٹی میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔

مزید پڑھیں: ہارون بلور کی شہادت، پی کے 78 میں انتخابات ملتوی

دوسری جانب مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں