دھماکے سے 20 منٹ قبل والد نے پیغام بھیجا ، بیٹا تم نہ آو، دانیال بلور

دھماکے سے 20 منٹ قبل والد نے پیغام بھیجا ، بیٹا تم نہ آو، دانیال بلور
کیپشن: فوٹو: فائل

پشاور: عام انتخابات کیلئے منعقدہ کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور کے صاحبزادے دانیال بلور کا کہنا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران اپنے والد کے ساتھ ہی ہوتے تھے، لیکن اتفاق سے منگل کو گھر پر تھے۔

والد کی شہادت کے بعد پارٹی کارکنوں سے خطاب میں دانیال بلور نے بتایا کہ والد صاحب مجھے فون کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن میرا نمبر مصروف جارہا تھا، پھر دھماکے سے 20 منٹ قبل انہوں نے میرے دوست کے ذریعے مجھے پیغام بھیجا کہ بیٹا تم نہ آو¿۔ان کا کہنا تھا،میں راستے میں ہی تھا کہ مجھے دھماکے کی اطلاع ملی، جس کے بعد میں 2 منٹ میں ہسپتال پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور دھماکا، ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید

کارکنوں سے خطاب میں دانیال بلور نے کہا کہ کل اگر یہ مجھ پر بھی حملہ کرتے ہیں تو ہر کارکن ہارون بلور بن کر نکلے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں فخر سے کہتا ہوں کہ یہاں موجود سب ہارون بلور ہیں۔