آصف زرداری کو آج ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا مشورہ

 آصف زرداری کو آج ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا مشورہ
کیپشن: منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی جگہ ان کی قانونی ٹیم پیش ہو گی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے اسٹیٹ بنک سرکل نے آج بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے تاہم سینئر وکلاء نے سابق صدر کو آج پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا جس کے بعد ان کی جگہ آصف زرداری کی قانونی ٹیم پیش ہو گی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم نوٹس وصول نہ کیے جانے پر بلاول ہاؤس اور فریال ہاؤس کی دیوار پر ان کی طلبی کے نوٹس چسپاں کردیئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین آمیز اشتہار پر نوٹس جاری کر دیا

حکام کا کہنا ہے آصف زرداری اور فریال تالپور ذاتی حیثیت میں نہ بھی آئیں تو اعتراض نہیں۔ دونوں کے جوابات کا جائزہ لیا جائے گا، جو اطمینان بخش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق کاغذات پر اب تک 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ ثابت ہوئی ہے اگر آصف زرداری اور فریال تالپور بیان ریکارڈ نہیں کراتے تو دوبارہ نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں سے پیسوں کی منی ٹریل اور انکم ٹیکس ریٹرنز پوچھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہارون بلور کی شہادت، پی کے 78 میں انتخابات ملتوی

ادھر منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کے معاملے پر آصف زرداری نے فاروق ایچ نائیک، لطیف کھوسہ، اعتزاز احسن اور نیئر بخاری سے مشاورت کی تاہم سینئر وکلاء نے آصف زردادی کو ایف آئی اے میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ایف آئی اے میں آصف زرداری کی قانونی ٹیم پیش ہو گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں