پشاور خودکش حملے کے 10 شہدا سپرد خاک، شہر کی فضا سوگوار

پشاور خودکش حملے کے 10 شہدا سپرد خاک، شہر کی فضا سوگوار
کیپشن: حملے میں شہید ہونیوالے 20 میں سے 10 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ کی ادائیگی کی گئی۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

پشاور: یکہ توت خودکش حملے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے جب کہ حملے میں شہید ہونے والے 20 میں سے 10 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

گزشتہ رات پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش حملہ آور نے عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں: پیسے کی بیرون ملک منتقلی روکنا اصل مقصد ہے، چیف جسٹس

یکہ توت حملے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے اور شہر کی کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل ہیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد علی کی مدعی میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں