نواز شریف اور مریم نواز کی جیل منتقلی، نیب کو ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا

نواز شریف اور مریم نواز کی جیل منتقلی، نیب کو ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا
کیپشن: نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور سے ہی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیب لاہور کو نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپسی کا اعلان کیا ہے جب کہ نیب نے انہیں لاہور سے ہی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز نیب لاہور کے ڈائریکٹر شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا تھا جس میں نوازشریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پیسے کی بیرون ملک منتقلی روکنا اصل مقصد ہے، چیف جسٹس

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور کے خط کا چیئرمین نیب نے مثبت جواب دیا ہے اور نواز شریف، مریم نواز کی لاہور ائیر پورٹ سے اسلام آباد منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے نوازشریف اور مریم نواز کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا ہے جب کہ ای سی ایل قوانین کے تحت بیرون ملک موجود سزا یافتہ افراد کی وطن واپسی پر انہیں فوری گرفتار کیا جاتا ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں