حفاظتی ضمانت کے بارے میں ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا، نواز شریف

حفاظتی ضمانت کے بارے میں ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا، نواز شریف
کیپشن: بلور خاندان سے دلی ہمدردی ہے نہ جانے کیسے لوگ ہیں جو اس قسم کے کام کرتے ہیں، نواز شریف۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈٰیا سے میں پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا پشاور دھماکا انتہائی  افسوسناک ہے اور بلور خاندان سے دلی ہمدردی ہے نہ جانے کیسے لوگ ہیں جو اس قسم کے کام کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی ضمانت کے بارے میں ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا۔

خیال رہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپسی کا اعلان کیا ہے جب کہ نیب نے انہیں لاہور سے ہی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لئے نیب لاہور کو نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسفند یار ولی کا انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جس کے بعد نیب نے گزشتہ دنوں کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں