سونے کی تولہ قیمت 400 روپے گر کر59ہزار 100 رہ گئی

سونے کی تولہ قیمت 400 روپے گر کر59ہزار 100 رہ گئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی: سونے کی تولہ قیمت 400 روپے گر کر59ہزار 100 رہ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت17 ڈالر کی کمی سے 1248 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 اور 343 روپے کی کمی ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس: طلال چوہدری کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
 

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر59ہزار 100 اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 50 ہزار 668روپے ہوگئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حفاظتی ضمانت کے بارے میں ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا، نواز شریف
 
 اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے780 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 668روپے 72پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں