پشاور دھماکہ، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

پشاور دھماکہ، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملے اور ہارون بلور سمیت 21افراد کی شہادت کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔

 اپنے ایک بیان میں تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تاہم ابتدائی طورپر حملہ آور سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 2012ءمیں شہید ہارون بلور کے والد اور سابق صوبائی وزیربشیراحمد بلور بھی طالبان کے ایک خودکش حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور دھماکا، ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید
  

یادرہے کہ گزشتہ شام پشاور کے نواحی علاقے یکہ توت میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران اس وقت خود کش حملہ آور نے ہارون بلور کو نشانہ بنایا جب انہیں سٹیج پر آکر خطاب کرنے کی دعوت دی گئی اور جیسے ہی وہ نشست سے اٹھے تو کارکنان نے آتش بازی شروع کردی ، اسی دوران خود کش حملہ آور ہارون بلور کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جہاں اس نے خود کو اڑا لیا، خودکش حملہ آور کا سر بھی سیکیورٹی فورسز نے قریبی چھت سے برآمد کرلیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سونے کی تولہ قیمت 400 روپے گر کر59ہزار 100 رہ گئی
 
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں