عوامی مقبولیت میں شہبازشریف عمران خان سے آگے نکل گئے

عوامی مقبولیت میں شہبازشریف عمران خان سے آگے نکل گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: عوامی مقبولیت میں شہبازشریف عمران خان سے آگے نکل گئے،47 فیصد لوگ شہبازشریف ،44فیصد عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں62 فیصد رائے دہندگان نے شہبازشریف ،53فیصدنے عمران خان کو بطور انسان پسند کیا،نوازشریف کو47،شاہد خاقان عباسی کو41فیصد افراد نے پسند کیا،مریم نواز کو40اور بلاول بھٹو زرداری کو38فیصد افراد نے پسند کیا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن ریسرچ کا رائے عامہ پر تازہ سروے جاری کر دیا ہے اس سروے میں امریکی فرم گلوبل اسٹریٹیجک پارٹنر نے تعاون کیا ،چاروں صوبوں اور فاٹا میں سروے کے دوران3735افراد سے رائے لی گئی جس میں سے 64فیصد رائے دہندگان کے خیال میں پاکستان غلط سمت میں بڑھ رہا ہے،57فیصد نے مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی حکومت کی کارکردگی کو اچھا قرار دیدیا،40 فیصد رائے دہندگان نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی کو برا قرار اور 69 فیصد نے شہبازشریف کی بطور وزیراعلیٰ کارکردگی کو اچھا قراردیا، 26 فیصد رائے دہندگان نے شہبازشریف کی کارکردگی کو برا قراردیا ،57 فیصد نے تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کو اچھا قراردیا،29 فیصد نے خیبرپختونخوا کی سابق حکومت کی کارکردگی کو ناقص قرار دیا۔

عوامی مقبولیت میں شہبازشریف عمران خان سے آگے نکل گئے،62 فیصد رائے دہندگان نے شہبازشریف کو بطور انسان پسند کیا، 53 فیصد رائے دہندگان نے عمران خان کو بطور انسان پسند کیا، نوازشریف کو47، شاہد خاقان عباسی کو 41 فیصد افراد نے پسند کیا، مریم نواز کو40اور بلاول بھٹو زرداری کو38 فیصد افراد نے پسند کیا،25 فیصد رائے دہندگان کے خیال میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے،14 فیصد لوڈشیڈنگ اور13 فیصد افراد کرپشن کو ملک کا بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں، 82 فیصد رائے دہندگان کے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے عزم کا اظہار،32فیصد رائے دہندگان کا مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا عزم ،29فیصد رائے دہندگان پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے،13فیصد رائے دہندگان کا پیپلزپارٹی،3فیصد کا ایم ایم اے کو ووٹ دینے کا عندیہ، الیکشن میں برتری کا پیمانہ35فیصد، کوئی پارٹی پورا نہ اتری، نومبر دو ہزار سترہ کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ، مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی، پنجاب میں پچاس فیصد افراد کامسلم لیگ ن،31فیصد کا پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا عندیہ۔

خیبرپختونخوا میں45 فیصد افراد کا پی ٹی آئی،12 فیصد کا مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا اعلان، سندھ میں پیپلزپارٹی کو35، پی ٹی آئی کو18، ن لیگ کو10 فیصد لوگ ووٹ دینے کو تیار، بلوچستان میں پیپلزپارٹی16، متحدہ مجلس عمل کو 12 فیصد رائے دہندگان ووٹ دیں گے، بلوچستان میں پختونخوامیپ کو دس اور پی ٹی آئی کو 8 فیصد رائے دہندگان ووٹ دیں گے،35 فیصد خواتین مسلم لیگ ن،27 فیصد تحریک انصاف کو ووٹ دینا چاہتی ہیں25سال سے کم عمر کے33فیصد ووٹر پی ٹی آئی،29 فیصد ن لیگ کے حامی،40 سال تک عمر کے 32 فیصد ووٹر ن لیگ،28 فیصد تحریک انصاف کے حامی، میٹرک سے کم پڑھے لکھے لوگوں کی اکثریت مسلم لیگ ن کی حامی میٹرک سے زیادہ پڑھے لکھے لوگوں کی اکثریت تحریک انصاف کی حامی، وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کو56 فیصد لوگ اچھا،37 فیصد برا تصور کرتے ہیں۔

وزیراعظم کیلئے عمران خان کو 46 فیصد لوگ اچھا، 44 فیصد برا تصور کرتے ہیں، 53 فیصد رائے دہندگان نے نوازشریف کے خلائی مخلوق کے بیانیئے کو غلط قراردیدیا ، ن لیگ کے نعرے ووٹ کو عزت دو کی 49 فیصد رائے دہندگان نے حمایت، 47 فیصد نے مخالفت کی، 47 فیصد لوگ شہبازشریف، 44 فیصد عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں