نوازشریف انتشار کی سیاست کر کے کس کے ایجنڈا پر چل رہے ہیں: چوہدری پرویزالٰہی

نوازشریف انتشار کی سیاست کر کے کس کے ایجنڈا پر چل رہے ہیں: چوہدری پرویزالٰہی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

گجرات: پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے نوازشریف آج بھی انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، عوام سوال کرتے ہیں کہ وہ کس کے ایجنڈا پر چل رہے ہیں۔

وہ گجرات میں ن لیگی وائس چیئرمین چودھری تنویر کی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر گفتگو اور اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر میاں عمران مسعود اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ شریفوں کو ان کے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے، ابھی تو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلنے کی سزا باقی ہے وہ بھی انشاء اللہ ضرور ملے گی اور وہ اس سزا سے بچ نہیں سکتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سیاسی پناہ کی باتیں کرنے والے سن لیں وطن واپس آرہا ہوں :نواز شریف
  

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ماضی سے سبق حاصل نہیں کیا، تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد بھی انہوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی، ملک و قوم کے مفادات کے منافی پالیسیاں اختیار کیں اور محاذ آرائی کا رویہ جاری رکھا اب وہ اپنے کئے کی سزا سے بچنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ووٹ کو عزت دو، چور کو عزت نہ دو: عمران خان
 

چوہدری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ اللہ نے ہمیں موقع دیا تو وہیں سے ترقی کا سفر شروع کیا جائے گا جہاں پر ختم ہوا تھا کیونکہ ہماری سیاست کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں