عام انتخابات کیلئے سیکیورٹی انتظامات، نگران وزیراعظم تمام صوبوں کا دورہ کریں گے

عام انتخابات کیلئے سیکیورٹی انتظامات، نگران وزیراعظم تمام صوبوں کا دورہ کریں گے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: نگران وزیراعظم نے عام انتخابات 2018 کو پُرامن اور شفاف طریقے سے منعقد کرنے سے متعلق سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چاروں صوبوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ محمد اعظم خان، وزیر قانون سید علی ظفر، وزیراعظم کے سیکرٹری سید عامر، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو احسان غنی، نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینٹر محمد سلیمان، وزیراعظم کے نیشن ایڈیشنل سیکرٹری کاظم نیاز اور دیگر سینئر حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:نگران پنجاب حکومت اور(ن)لیگ کی قیادت میں پہلارابطہ
 
 اجلاس میں عام انتخابات 2018 کے تناظر میں ملک کے اندر مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ پورے ملک میں سیکیورٹی انتظامات بڑھانے کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کرے۔ وزیراعظم نے مزید مقامی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ مقامی سیاسی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ انہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے ان کا تعاون حاصل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق آگاہی کی جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سیاسی پناہ کی باتیں کرنے والے سن لیں وطن واپس آرہا ہوں :نواز شریف
 
 اس موقع پر وزیراعظم نے عام انتخابات 2018 کو پُرامن اور شفاف طریقے سے منعقد کرنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی خاطر تمام صوبوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں