نواز اور شہباز شریف کے درمیان چیئرمین سینیٹ کے نام پر اختلافات سامنے آگئے

نواز اور شہباز شریف کے درمیان چیئرمین سینیٹ کے نام پر اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ کے نام کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف کا ایک بار پھر اختلاف سامنے آیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی قیادت امیدوارکے نام پر تقسیم ہوگئی ہے۔

شہباز شریف کیمپ اور نواز شریف کیمپ چیئرمین سینیٹ کے نام پر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ شہباز شریف اور انکے حامی راجہ ظفر الحق کو چیئرمین سینیٹ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

دوسری طرف مریم نواز اور نواز شریف پرویز رشید کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے خود ٹیلی فونک رابطہ کیا۔مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو پرویز رشید کا نام چیئرمین سینیٹ کے لئے تجویز کردیاہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پرویز رشید کے نام پر پارٹی میں مشاورت کا وقت مانگ لیا ہے۔

پرویز رشید کو چیئرمین سینیٹ بنائے جانے پر اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لیے متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج پھرہو گا،چیئرمین سینیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار کے اعلان کا امکان ہے۔کمیٹی راجہ ظفرالحق، پرویز رشید، مصدق ملک اور میر حاصل بزنجو کے نام پر غور کرے گی۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہوگا جس کی صدارت جے یو آئی ف کے رہنمااکرم خان درانی کریں گے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ 11جولائی کو یعنی ا?ج چیئرمین سینیٹ کےلیے مشترکہ امیدوار سامنے لائیگی۔