کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو فتح کیلئے 224رنز کا ہدف دیدیا

کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو فتح کیلئے 224رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: image by twitter

مانچسٹر :کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 224رنز کا ہدف دے دیا ، ڈیرن سمتھ نے 119گیندوں پر 85رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6چوکے شامل تھے .

اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 11گیندوں پر 9رنز بنائے ، فنچ ایک گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے ، ہینڈز کومب نے 12گیندوں پر 4رنز بنائے ، کیری نے 70گیندوں پر 46سکور کیے .

سٹونز 2گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے ,میسکویل نے 1چھکے اور 2چوکوں کی مدد سے 29گیندوں پر 22سکور کیے.

کمنز نے 10گیندوں پر 6سکور کیے ، سٹارک نے 36گیندوں پر 29سکور کیے ۔انگلینڈ کی جانب سے ووکس اور راشد نے 3-3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔آرچر نے 2جبکہ ووڈ نے 1وکٹ حاصل کی ۔