اداکار یاسر حسین کی غیر مہذب حرکتوں پر سوشل میڈیا میں کہرام مچ گیا

اداکار یاسر حسین کی غیر مہذب حرکتوں پر سوشل میڈیا میں کہرام مچ گیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پاکستانی اداکار یاسر حسین کو لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران اقرا عزیز کومنگنی کی انگوٹھی پہنانا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا پر یاسر حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ، اداکار نے تہذیب کی ہر حد پار کر دی ہے ۔

d94074ab968ea3031f83ff9aac532064

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار یاسر حسین کو اس وقت سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، اداکار نے لکس سٹائل ایوارڈ کے دوران اقرا عزیز کو نہ صرف منگنی کی انگوٹھی پہنا دی .

بوس و کنار کے مناظر بھی سرعام ہونے پر سوشل میڈیا اداکار کی اوچھی حرکتوں پر برس پڑا اور خوب تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ,سوشل میڈیا کی بڑی تعداد نے اداکار کی اوچھی حرکتوں کو معاشرتی روایات سے تجاوز قرار دیا ہے ۔