کرکٹ ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

کرکٹ ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
کیپشن: image by cricinfo

مانچسٹر :کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8وکٹوں سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 32اعشاریہ ایک اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، اوپننگ بلے باز رائے نے 85رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6چوکے شامل تھے ۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 224رنز کا ہدف دیا تھا. ڈیرن سمتھ نے 119گیندوں پر 85رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6چوکے شامل تھے ، اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 11گیندوں پر 9رنز بنائے ، فنچ ایک گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے ، ہینڈز کومب نے 12گیندوں پر 4رنز بنائے ، کیری نے 70گیندوں پر 46سکور کیے ، سٹونز 2گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے ۔

میسکویل نے 1چھکے اور 2چوکوں کی مدد سے 29گیندوں پر 22سکور کیے ، کمنز نے 10گیندوں پر 6سکور کیے ، سٹارک نے 36گیندوں پر 29سکور کیے ۔انگلینڈ کی جانب سے ووکس اور راشد نے 3-3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔آرچر نے 2جبکہ ووڈ نے 1وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 32.1اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، اوپننگ بلے باز جیس رائے 65گیندوں پر 85رنز بنا کر نمایاں رہے ، بریسٹا نے 43گیندوں پر 34سکور کیے ، جوئے روٹ نے 49اور مورگن نے 45سکور کیے ۔