عمران خان سروے سے نہیں عوامی ووٹوں سے وزیراعظم منتخب ہوئے :علی محمد خان

عمران خان سروے سے نہیں عوامی ووٹوں سے وزیراعظم منتخب ہوئے :علی محمد خان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد :وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کے سروے سے نہیں بلکہ عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں ، لوگوں نے ملک میں مثبت تبدیلی کے لیے عمران خان کا انتخاب کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی سروے سے نہیں بلکہ عوامی ووٹوں سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں ۔

لوگوں نے ان کو ملک میں مثبت تبدیلی کے لیے وزیراعظم منتخب کیا ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عمران خان نے باقاعدگی سے قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کی ہے لیکن گزشتہ حکومتوں میں ہمیں ایسا نہیں دیکھنے کو ملا ۔